لڑکی کےقتل کامعمہ حل، ملزم قریبی رشتہ دار نکلا

 لڑکی کےقتل کامعمہ حل، ملزم قریبی رشتہ دار نکلا


پتوکی ( 24نیوز )17 سالہ لڑکی کے اندھے قتل کامعمہ ایک گھنٹے میں حل ہوگیا، ملزم قریبی رشتہ دار نکلا۔

تفصیلات کے مطابق پتوکی میں 17 سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ پولیس نے ایک گھنٹے میں حل کردیا،لڑکی کے قتل کے بعد ملزم کی تلاش کے لئے پولیس متحرک ہوگئی، ایک گھنٹے کی کوشش کے بعد پولیس نے ملزم کوآلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہناتھا کہ ملزم کوئی اور نہیں بلکہ قریبی رشتہ دار ہے، ملزم نے مقتولہ کوقتل کیوں کیا؟ اس کی تحقیقات کررہےہیں۔