حکومت پاکستان نے پی سی بی کےنئے آئین کی منظوری دے دی

حکومت پاکستان نے پی سی بی کےنئے آئین کی منظوری دے دی


لاہور( 24نیوز )پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے آئین کی منظوری دے دی گئی ،نئے آئین میں ریجنل ایسوسی ایشنز کی جگہ صوبائی ایسوسی ایشنز لیں گی۔

تفصیلات کےمطابقحکومت پاکستان نے پی سی بی کے نئے آئین کی منظوری دے دی، پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا آئین منظور ہونے کے بعد تقریبا 50 برس بعد پاکستان کرکٹ سے ادارہ جاتی اور 16 برس بعد ریجنل کرکٹ کا خاتمہ ہوگیا ،پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے آئین میں جہاں اداروں کا کردار ختم کردیا گیا وہیں پر 16 ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنز کی جگہ چھ صوبائی ایسوسی ایشنز پاکستان کرکٹ کا نظام چلائیں گی۔

پی سی بی کے آئین کے مطابق گورننگ بورڈ میں تین صوبائی نمائندے روٹیشن پالیسی کے تحت آئیں گے، ان کے ساتھ ساتھ چار آزاد ڈائریکٹرز جن میں سے ایک خاتون ڈائریکٹر ہونا لازمی ہوگی گورننگ بورڈ کا حصہ ہوں گے،  گورننگ بورڈ میں پیٹرن کے دو نمائندوں کے علاوہ سیکرٹری آئی پی سی اور بورڈ کا چیف ایگزیکٹو بھی گورننگ بورڈ کا حصہ ہوں گے۔

کابینہ کی منظوری کے بعد کرکٹ بورڈ آئین کا نوٹی فکیشن جاری ہوتے ہی پی سی بی حکام اس کے نافذ العمل ہونے کا اعلان کردیں گے جس کے ساتھ ہی نیا ڈومیسٹک کرکٹ سٹرکچر بھی نافذ العمل ہوجائے گا جس میں چھ ٹیمیں ٹیمیں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلیں گی۔