دو چٹانوں کے درمیان پھنسے شخص کو 4 دن بعد زندہ نکال لیا گیا

دو چٹانوں کے درمیان پھنسے شخص کو 4 دن بعد زندہ نکال لیا گیا


24نیوز: کمبوڈیا میں دو چٹانوں کے درمیان پھنسے شخص کو خوش قسمتی سے4 دن بعد زندہ نکال لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کمبوڈیا میں ایک شخص چمگاڈر کا فضلہ جمع کررہا تھا کہ اس کی ٹارچ دو چٹانوں کے درمیان باریک سے خلا میں گرگئی جسے نکالنے کے دوران اس کا پاؤں پھسلا اور وہ چٹانوں کے درمیان گر کر پھنس گیا۔ 28 سالہ بورا نے اس تنگ جگہ سے نکلنے کی بھرپور کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہ ہوسکا اور اتنی تنگ جگہ پر پھنس گیا کہ اسے سانس لینے میں مکل ہورہی تھی۔ اس دوران بورا اپنے بچاؤ کیلئے آوازیں لگاتا رہا لیکن وہاں اس کی آواز سننے والا کوئی نہیں تھا۔ 

خوش قسمتی سے اس کے اہل خانہ اسے ڈھونڈتے ہوئے موقع  تک پہنچ گئے اور ریسکیو ادارے کو طلب کیا، 200 اہلکاروں نے 10 گھنٹے کی انتھک محنت کے بعد بورا کو زندہ حالت میں نکالنے میں کامیاب ہوگئے۔کمبوڈیا کے وزیراعظم نے متاثرہ شخص کیلئے 2000 ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔