روس میں میزائل تجربے کے دوران بڑا حادثہ

روس میں میزائل تجربے کے دوران بڑا حادثہ


ماسکو( 24نیوزروس میں میزائل تجربے کےدوران حادثے میں پانچ انجینئراورسائنس دان ہلاک ہوگئے۔

روسی جوہری توانائی کے ادارے روساتم کا کہنا ہے کہ جنوبی روس کی ایک فوجی اڈے پر ایک میزائل تجربہ کے دوران حادثہ کے نتیجے میں 5 روسی ہلاک ہوئے جو انجینئر اور سائنسدان تھے، جوہری تجزبہ گاہ کے 3 ملازمین زخمی بھی ہوئے ہیں،حادثہ کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو پائیں۔

روسی حکام کا کہنا تھاکہ جائے حادثہ متعلقہ روسی بندرگاہ کو ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے ۔