چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفئیر بیورو نے بچھٹرے بچے کو والدین سے ملادیا

چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفئیر بیورو نے بچھٹرے بچے کو والدین سے ملادیا


( 24نیوز )راولپنڈی چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے لاہور سے پانچ سال قبل لا پتہ ہونے والے بچے کے والدین کو ڈی این اے رپورٹ کی مدد سے تلاش کر لیا، چودہ سالہ اللہ رکھا اب عیداپنوں کے ساتھ مائے گا۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور کے خوش قسمت والدین کی ڈبل عید ہوگئی،پانچ سال قبل بچھڑنے والا بچہ اللہ رکھا راولپنڈی سے مل گیا، چائلڈ پروٹیکشن بیورو راولپنڈی علی عابد نقوی کا کہنا تھاکہ بچے کو پانچ سال قبل پیر ودہائی اڈے سے بھیک مانگتے ہوئے تحویل میں لیا جو ذہنی طور پر معذور اور اپنے نام کےعلاوہ کچھ بتانے سے قاصر تھا۔

والدین کی تلاش کے بعد ڈی این اے اور پھر عدالتی کارروائی کے بعد بچے کو بھائی کے حوالے کردیاگیا،اللہ رکھا کا بڑا بھائی محمد بوٹا اپنے گمشدہ بھائی کو لینے چائلڈ پروٹیکشن بیورو پہنچا،پانچ سال بعد چھوٹا بھائی ملنےپر ان کی خوشی دیدنی تھی،اللہ رکھا اب پانچ سال بعد بڑی عید کی خوشیاں اپنی ماں اور بہن بھائیوں کے ساتھ منائے گا۔