قومی خزانے میں اربوں ڈالرز کا اضافہ

قومی خزانے میں اربوں ڈالرز کا اضافہ


( 24نیوز )ترسیلات زر میں اضافہ ہو گیا، نئے مالی سال کے پہلے ماہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مجموعی طور پر 2 ارب ڈالر زسے زیادہ رقم پاکستان بھجوائی۔

سٹیٹ بینک کے مطابق جولائی میں تارکین وطن نے مجموعی طور پر 2 ارب 3 کروڑ 93 لاکھ ڈالر پاکستان بھجوائے،جو جون سے 23.9 فیصد اور گزشتہ سال جولائی سے 2.9 فیصد زیادہ ہیں، جولائی میں زیادہ تر ملکوں سے آنے والی ترسیلات زر میں اضافہ دیکھا گیا۔

سعودی عرب سے 47 کروڑ 9 لاکھ ڈالرزپاکستان بھجوائے گئے،جوگزشتہ سال سے ساڑھے سات فیصد زیادہ ہیں،یو اے ای سے 42 کروڑ 73 لاکھ ڈالرز پاکستان آئے جو گزشتہ سال سے 4 فیصد کم ہیں،امریکا میں مقیم پاکستانیوں کی طرف سے جولائی میں 33 کروڑ 24 لاکھ ڈالرز، اور برطانیہ سے 29 کروڑ 93 لاکھ ڈالرز بھجوائے گئے۔