پابندی کےباوجود بھارتی گلوکار کا پاکستان میں کنسرٹ



کراچی(24 نیوز) بھارتی فوج کشمیرمیں ظلم ڈھائے اور بھارتی گلوکار میکا سنگھ کراچی میں گانے گائے، پابندی کے باوجود بھارتی گلوکار کو پاکستان آنے کی اجازت دی گئی۔ میکا سنگھ کراچی کی ایک نجی تقریب میں پرفارم کیا، انتظامہ خاموش تماشائی بنی رہی۔

گلوکار میکا سنگھ اور ان کے ساتھ پندہ رکنی طائفہ واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچا لاہور سے وہ کراچی گئے جہاں انہوں نے موسیقی کی ایک بڑی محفل سجائی انہیں بڑا پروٹوکول بھی دیا گیا۔ محفل موسیقی اسی روز منعقد کی گئی جس روز پاکستانی پارلیمنٹ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم کے خلاف قرار داد پاس کررہی تھی اور بھارت سے تجارت پر پابندی اور سفارتی تعلقات محدود کئے جارہے تھے۔

سینیئر اینکر و تجزیہ کارحامد میر نے بھی ایک ٹویٹ کیا اور لکھا کہ جب پاکستانی پارلیمنٹ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کررہی تھی ٹھیک اسی روز کچھ پاکستانی کراچی میں بالی ووڈ اسٹار کی پرفارمنس سے محظوظ ہورہے تھے۔ حامد میر کا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ کوئی پاکستانی گلوکار ان حالات میں بھارت میں پرفارمنس نہیں دے سکتا۔

گلوکار فاخر محمود نے نے اپنی ٹویٹ میں کراچی میں میکا سنگھ کی محفل موسیقی کے انعقاد کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ایک طرف کشمیر کو لاک ڈاون کیا جارہا ہے لیکن ایک آزاد ملک جو چاہے وہ کرسکتاہے، بے شک کو بھارتی گلوکار ہی کیوں نہ پاکستان میں آکر پرفارم کرے، یہاں سے ڈالر کمائے اور واپس چلا جائے۔ فاخرمحمود نے طنزیہ لکھا ہے کہ مذہب اور حب الوطنی صرف غریبوں کے لئے رہ گئی ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer