راجرزٹینس کپ، رافیل نڈال اورسرینا ولیمز کی سیمی فائنل میں انٹری

راجرزٹینس کپ، رافیل نڈال اورسرینا ولیمز کی سیمی فائنل میں انٹری


(24 نیوز) رافیل نڈال اورسرینا ولیمز نے راجرزٹینس کپ کے سیمی فائنلز میں جگہ بنالی۔

راجرزٹینس کپ کے کوارٹرفائنل مقابلے میں رافیل نڈال نے فابیوفوگینی کوفائنل سیٹ میں شکست دی، پہلا سیٹ ہارنے کے بعد نڈال نے کم بیک کیا۔ دیگر کوارٹر فائنل مقابلوں میں کیرن خاچانوف اورڈینل مدودوف نے بھی کامیابی سمیٹتے ہوئے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔

خواتین کے مقابلوں میں سرینا ولیمز نے ناؤمی اوسکا کوچھ تین چھ چار سے مات دے کرسیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ سیمانا ہیلپ کوارٹرفائنل میں ایک سیٹ کھیلنے کے بعد ہی انجری کے باعث مقابلے سے دستبردار ہوگئیں، مدمقابل میری بوزکووا کوسیمی فائنل تک رسائی مل گئی۔

ان کے علاوہ خواتین کے مقابلوں میں صوفیہ کینن اوربیانکا اینڈریسکو نے کوارٹرفائنل جیتتے ہوئے سیمی فائنل تک رسائی پائی، خواتین کے دونوں اورمردوں کا ایک سیمی فائنل آج رات کھیلے جائیں گے۔