جمائیکن ایتھلیٹ شیلی فریزرنے نئی تاریخ رقم کردی

جمائیکن ایتھلیٹ شیلی فریزرنے نئی تاریخ رقم کردی


(24 نیوز) جمائیکا کی ایتھلیٹ شیلی فریزر نے دوسومیٹر ریس میں پان امریکا گیمزکا40سالہ ریکارڈ توڑتے ہوئے گولڈ میڈل جیت لیا۔

جمائیکا کی ایتھلیٹ شیلی فریزرنے پان امریکا گیمزکی نئی تاریخ رقم کردی، انہوں نے دوسومیٹرریس میں فاصلہ 22.43سیکنڈ میں طے کرکے 40سالہ ریکارڈتوڑ دیا،امریکا کی ایولائن ایشفورڈزنے 1979کے کھیلوں میں یہ فاصلہ 22.45سیکنڈمیں طے کیاتھا۔

دوسومیٹر ریس کے مردوں کے مقابلے میں ایکواڈورکےا یلکس کوائنونز نے مقررہ فاصلہ 20.27سیکنڈمیں طے کرکے گولڈ میڈل جیت لیا۔ خواتین کے جیولن تھرو مقابلوں کے فائنل میں امریکا کی کارا وینگرنے 64.92میٹر کے فاصلے تک نیزہ پھینک کرگولڈ میڈل پرقبضہ جمایا۔ خواتین کے بی ایم ریس کے فائنل میں ماریانا پجون نے گولڈمیڈل جیتا جبکہ مردوں کے مقابلے میں ایکواڈور کے الفریڈوکمپو نے میدان مارا۔

خواتین کے واٹرپولو مقابلوں کے سیمی فائنل میں کینیڈا نے برازیل کوپانچ کے مقابلے انیس پوائنٹس سے مات دے دی

خواتین کے فری اسٹائل ریسلنگ مقابلوں کی 62کلوگرام کی کیٹیگری میں امریکا کی کائلا مارائیکل نے کولمبیا کی جیکلائن رینٹیریا کومات دے کرگولد میڈل جیت لیا۔

خواتین کے سپیڈ سکیٹنگ مقابلوں کی تین سو میٹر کی کیٹیگری میں چلی کی ماریا جوس مویا نے گولڈ میڈل اپنے کرلیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer