بابراعظم ایک بارپھر چھاگئے

بابراعظم ایک بارپھر چھاگئے


لندن (24 نیوز) انگلش ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں بابراعظم کا جادوسرچڑھ کربول رہا ہے۔

سمرسیٹ کی طرف سے کھیلتے ہوئے بابراعظم نے ایک اورشانداراننگز کھیل ڈالی، بابراعظم نے ہمشائر کے خلاف 55گیندوں پر102رنز کیساتھ ناقابل شکست سنچری بنائی، ان کی اننگزمیں 6چھکے اور7چوکے شامل ہیں۔ بابراعظم انگلش ٹی ٹوئنٹی ایونٹ کے اب تک کے ٹاپ اسکورربھی ہیں انہوں نے 8اننگزمیں 425رنز بنائے ہیں۔

اس کے علاوہ بابراعظم کودیکھنے کیلئے مداح سمرسیٹ کی آفیشل ویب سائٹ پربھی ٹوٹ پڑے، اتنی بڑی تعداد نے ویب سائٹ وزٹ کی کہ ویب سائٹ کریش کرگئی، انگلش کلب انتظامیہ کو آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کوویب سائٹ اپ ڈیٹ کرنے کا حکم دینا پڑا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer