عدالتی احکامات ہوا میں اُڑا دئیے گئے، کرشنگ پلانٹس کا کام جاری

عدالتی احکامات ہوا میں اُڑا دئیے گئے، کرشنگ پلانٹس کا کام جاری


کوئٹہ (24 نیوز) عدالتی احکامات ہوا میں اُڑا دیئے گئے، کرشنگ پلانٹس سے خوبصورت پہاڑوں کو ریزہ ریزہ کرنے کا کام جاری۔

تفصیلات کے مطابق وادی کوئٹہ سنگلاخ پہاڑوں کی سر زمین ہے۔ کوہ چلتن، کوہ مرداراور تکاتو کوئٹہ کی پہچان ہیں جو اب تاریخ کا حصہ بنتے جا رہے ہیں۔

24 نیوز کے مطابق سر اٹھا ئے پہاڑ اب کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں کام کرنے والے کرشنگ پلانٹ کی وجہ سے زمین بوس ہوتے جا رہے ہیں۔ پہاڑوں کو توڑ کر ان سے تعمیرتی کاموں میں استعمال کے لئے ریت اور بجری بنائی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان ہائی کورٹ نے کرشنگ پلانٹ کوبند کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں مگر اب بھی چند مقامات پر پہاڑوں کو توڑنے کا کام جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق عدالتی احکامت کے باوجود کام کے جاری رہنے پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔