ایم کیو ایم کی پتنگیں کٹنے کا سلسلہ جاری، بابر غوری بھی علیحدہ


کراچی  (24نیوز) متحدہ قومی موومنٹ کی پے در پے پتنگیں کٹنے کا سلسلہ جاری، بابر غوری نے بھی ایم کیو ایم کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔

 تفصیلات کے مطابق سیاسی رہنما اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں جوایم کیو ایم ہےاس کاکبھی حصہ نہیں رہا، ایم کیو ایم ایک ہی ہے جو لندن میں ہے۔ بابر غوری کا کہنا تھا کہ پاک سر زمین پارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان کا انضمام ہوتا ہے تو اچھی بات ہے۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم کی پتنگیں کٹنے کا سلسلہ گزشتہ عرصے سے جاری ہے جو رکنے کا نام نہیں لے رہا۔ بابر غوری نے بھی  علیحدگی اختیار کر لی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی ذمہ داریوں سے دستبردار ہو رہا ہوں۔اپنے ایک بیان میں بابر غوری نے کہا  کہ پارٹی کی رکنیت سے استعفے کا فیصلہ خالصتاً ذاتی ہے اور ابھی کسی پارٹی یا گروپ میں شامل نہیں ہورہا۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک سال سے پارٹی میں فعال نہیں اور آخری بار پاکستان زندہ باد کا ٹوئٹ کیا اور اس پر قائم ہوں تاہم اب پارٹی کو استعفیٰ بھیج دیا ہے۔

یاد رہے کہ بابر غوری ایم کیو ایم کے سابق ایم این اے اور سینیٹر رہنے کا ساتھ ساتھ پرویز مشرف دور میں وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ بھی رہ چکے ہیں۔