وفاقی دارالحکومت میں فائرنگ کا واقعہ، تین افراد ہلاک

وفاقی دارالحکومت میں فائرنگ کا واقعہ، تین افراد ہلاک


اسلام آباد (24 نیوز) تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود میں دوگروہوں میں فائرنگ ، تین افراد ہلاک ، ہلاک ہونے والوں میں میاں بیوی بھی شامل۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب کھیتوں میں بکریاں چرانے پر جھگڑا ہوا۔ تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقہ میں دوگروہوں میں فائرنگ سے تین افراد ہلاک ہوئے جن میں میاں بیوی بھی شامل ہیں۔

24 نیوز کے مطابق ایک لاش پولی کلینک اسپتال لائی گئی ہے۔ دو لاشیں تھانہ آبپارہ کی حدود میں گاڑی سے ملی ہیں۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کھیتوں میں بکریاں چرانے سے جھگڑا ہونے پر ہوئی۔ پولیس کی بھاری نفری مل پور روانہ کردی گئی۔