عام انتخابات 2018: ووٹر ایپلیکیشن میں نئے فیچرز متعارف

عام انتخابات 2018: ووٹر ایپلیکیشن میں نئے فیچرز متعارف


اسلام آباد (24 نیوز) عام انتخابات 2018 کی تیاریاں جاری، الیکشن کمیشن آئندہ  عام انتخابات میں بروقت نتائج کیلئےبنائی ایپلیکیشن میں نئے فیچرزمتعارف کروا دے گا۔

تفصیلا ت کے مطابق الیکشن کمیشن نےکلک ای سی پی کے نام سےایپلیکیشن متعارف کرائی ہے ۔ کلک ای سی پی کی مددسےاب ووٹرزاپنےووٹ اورپولنگ اسٹیشنز کابھی پتہ کرسکتے ہیں جبکہ کلک ای سی پی میں ملک بھرمیں الیکشن کمیشن کےدفاتراوران کی لوکیشن کابھی پتہ کیا جا سکےگا۔

کلک ای سی پی میں الیکشن کمیشن کی جانب سےمقررقانون اورضابطے بھی شامل ہوں گے اور اس ایپ کے ذریعے اب موبائل صارفین الیکشن کمیشن کے ساتھ منسلک ہوجائیں گے۔

یاد رہےکہ صدرمملکت ممنون حسین نےکلک ای سی پی کاباقاعدہ افتتاح کیاتھا۔