پہلے ون ڈے میچ میں سری لنکا نے بھارتی ٹیم کو دھول چٹادی

پہلے ون ڈے میچ میں سری لنکا نے بھارتی ٹیم کو دھول چٹادی


وشاکھا پٹنم(24 نیوز) ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد پہلے ون ڈے میں سری لنکا نے بھارتی ٹیم کو دھول چٹادی، آئی لینڈرز نے بھارتی سورماؤں کو سات وکٹوں سے شکست دے دی، دھونی کے علاوہ کوئی بھارتی بلے باز سری لنکن باولرز کے سامنے نہ ٹھہر سکا۔ 

وشاکھا پٹنم میں سری لنکن باؤلرز نے بھارتی بیٹنگ لائن اپ کے پرخچے اُڑا دیئے۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور پوری انڈین ٹیم محض 112 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئی، مہندار سنگھ دھونی کے 65 رنز کے علاوہ کوئی بھارتی بلے باز وکٹ پر نہ ٹھہرسکا، سات انڈین بلے باز دہرے ہندسے میں داخل نہ ہوسکے جبکہ چار بلے باز تو کھاتہ ہی نہ کھول سکے۔ سری لنکا کے سورنگا لکمل نے چار اور پردیپ نے دو کھلاڑیوں کو پویلین واپسی کی راہ دکھائی۔

 

جواب میں سری لنکا نے تین وکٹوں کے نقصان پر 114 رنز بناکر کامیابی حاصل کی، اپل ترنگا 49، ڈک ویلا 26 اور اینجلومتھیوز 25 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

 

میچ میں عمدہ باؤلنگ کرنے پر سورنگا لکمل مین آف دی میچ قرار پائے۔