غیرملکی کمپنی کا ملازم کسی ملک کا وزیراعظم نہیں بن سکتا، اعتزاز احسن


لاہور (24 نیوز ) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما  اعتزازاحسن نے کہا ہے کہ اقامہ کچھ نہیں، اقامہ کا مطلب آپ غیرملکی کمپنی کے ملازم ہیں۔غیرملکی کمپنی کا ملازم کسی ملک کا وزیراعظم نہیں بن سکتا۔ بیرون ملک ملازمت کرکےحلف کی خلاف وزری کی گئی۔ اب کہتےہیں 5ججز کا فیصلہ ہے میں کیوں مانوں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا  کہ نواز شریف فیملی لندن فلیٹس کا  ٹریل دینے میں ناکام رہے۔ اقامہ سے خفیہ اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں، لوٹی ہوئی دولت چھپا سکتے ہیں۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر بات کرتے ہوئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ شہبازشریف اور راناثناء اللہ مستعفی ہوں۔ یہ کوئی عام بات نہیں،14انسانی جانوں کا معاملہ ہے۔ سانحہ کی تحقیقات کیلئےجے آئی ٹی بننی چاہیے۔ تفتیش مکمل ہونے تک شہبازشریف اور رانا ثناء اپنےعہدوں پرنہ رہیں۔ آصف زرداری طاہرالقادری کو انصاف دلانے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

پیپلزپارٹی کے رہنماء اعتزاز احسن کی بیرسٹرعامر حسن کے گھر آمد، اعتزازاحسن نے بیرسٹرعامرحسن سے والد کے انتقال پر تعزیت کی۔انہوں نے کہا کہ مرحوم کی پارٹی کیلئے خدمات یادرکھی جائیں گی۔