بھارت کی مہنگی ترین شادی کی تقریبات جاری

بھارت کی مہنگی ترین شادی کی تقریبات جاری


اٴْدے پور (24 نیوز)بھارت  کی مہنگی ترین شادی کی تقریبات  جاری ہیں۔ مکیش امبانی کی بیٹی ایشاامبانی کی شادی کی تقریبات میں دنیا بھرسےاہم شخصیات شامل ہورہی ہیں۔

بھارت کے امیر ترین بزنس مین مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی کی شادی سے قبل تقریبات کا آغاز بھارت کے شہر اٴْدے پور میں جاری و ساری ہے۔

گزشتہ روز ایشا امبانی کی ’انا سیوا‘ نامی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مکیش امبانی نے شہر کے 5 ہزار 1 سو معذور اور محروم بچوں کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا اور انہیں کھانا کھلایا۔

واضح رہے 27 سالہ ایشا امبانی اور ارب پتی صنعتکار کے بیٹے آنند پیرامل کی شادی منگل کو ممبئی میں ہوگی ۔مکیش امبانی کی بیٹی کی شادی ایک دعوتی کارڈکی قیمت5لاکھ روپیہ ہے۔