ملک بھر میں بارش،سردی کی شدت میں اضافہ

ملک بھر میں بارش،سردی کی شدت میں اضافہ


لاہور( 24نیوز )لاہورسمیت ملک کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش سے سردی کی شدت بڑھ گئی، راولپنڈی اسلام آباد،جہلم ، ساہیوال،گوجرانوالہ ، سرگودھا، چترال ،مظفر آباد اوردیگر علاقوں میں بادل برسے، مری ،چترال،اٹھمقام، وادی نیلم اور کالام میں برفباری ہوئی،سردی کی شدت میں اضافہ ،خشکی ختم،خنکی بڑھ گئی۔

مری،گلیات،چترال،گلگت بلتستان ، اٹھمقام، وادی نیلم،وادی لیپہ،کالام اورچترال میں برفباری نے سماں باندھ دیا، کالام میں اب تک6انچ سےزیادہ برف پڑچکی ہے،لوگ برفباری کی وجہ سے گھروں میں محصورہوکررہ گئے بعض جگہوں پر ٹمپریچر نقطہ انجماد سے بھی نیچے گر گیا،سیاح موسم کا لطف اٹھانے کےلئے پہنچنے لگے ہیں۔

قومی شاہراہوں پراکثرمقامات پر بارش اوربونداباندی سے پھسلن ہوگئی جس سے ڈرائیوروں اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم موٹروے پولیس کی جانب سے ڈرائیوروں کو گاڑیوں کے وائپراستعمال کرنے اور سپیڈکم رکھنے کی ہدایت کی گئی۔