آپ کی جیب میں سونا ہے!

آپ کی جیب میں سونا ہے!


24نیوز :خراب یا پرانے موبائل فونز کو ناکارہ سمجھنے والے افراد ان کو پھینکیں مت ،یہ ناکارہ نہیں بلکہ آپ کیلئے سونا ہیں،بے دھیانی آپ نے اسے کہیں بھی پھینکا ہے تو جلدی سےاٹھالیجئے اور سنبھال کر رکھ لیجئے۔

کسی کان سے تین سے چار گرام سونا نکالنے کے لیے تقریباً ایک ٹن کچی دھات کو چھاننا پڑتا ہے۔ تاہم موبائل فون، ٹیبلیٹ اور لیپ ٹاپ جیسے آلات کے ایک ٹن الیکٹرانک کچرے سے تقریباً 350 گرام سونا نکالا جا سکتا ہے، ٹوکیو میں سنہ 2020 میں ہونے والے اولمپکس کھیلوں کی تیاری کے لیے پرانے اور غیر استعمال شدہ آلات سے سونا چاندی نکالا جا رہا ہے۔

ٹوکیو 2020 اولمپکس کھیلوں کے منتظمین نے طے کیا ہے کہ وہ ان کھیلوں کے میڈلز یعنی تمغے انہی دھاتوں سے تیار کریں گے۔ اس موقع کے لیے تقریباً 5000 میڈل تیار کیے جانے ہیں،یعنی دنیا کے سب سے اہم کھیلوں کے لیے میڈلز الیکٹرانک کچرے سے تیار کیے جائینگے۔