6مرتبہ ورلڈ چیمپئن رہنے والےعظیم کھلاڑی کی سالگرہ

6مرتبہ ورلڈ چیمپئن رہنے والےعظیم کھلاڑی کی سالگرہ


پشاور( 24نیوز )سکواش لیجنڈ جہانگیر خان آج اپنی 55 ویں سالگرہ منا رہے ہیں ایک طویل عرصے تک سکواش پر حکمرانی کرنے والے جہانگیر خان کو بیسویں صدی کے بڑے اتھلیٹس میں شامل کیا گیا۔

ہاتھ میں ریکٹ تھامے، مخالف کھلاڑی کو اپنے خوبصورت شارٹس سے پریشان کرتے اس پٹھان کی ایک دنیا معترف ہے، جس کا نام جہانگیر خان ہے 10 دسمبر 1963 کو کراچی میں روشن خان کے گھر پیدا ہوئے جو خود بھی اسکواش کے معروف کھلاڑی تھے 1981 میں پہلی بار برٹش اوپن کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیاجہانگیر خان پہلے برس تو برٹش اوپن نہیں جیت سکے مگر اسی برس انہوں نے اپنے ہم وطن قمر زمان کو ورلڈ اوپن اسکواش ٹورنامنٹ کے فائنل میں شکست دے کر کامیابیوں اور کامرانیوں کے اس سفر کا آغاز کیا جس کی کوئی مثال اسکواش کی دنیا میں توکیا کھیلوں کی دنیا میں بھی دور دور تک نہیں ملتی۔

جہانگیر خان 1993ءتک اسکواش کی دنیا پر راج کرتے رہے اس دوران انہوں نے دنیائے سکواش کی ہر بڑی چیمپئن شپ جیتی اور 1981ءسے 1986ءتک ہر مقابلے میں ناقابل شکست رہے۔ 24 نیوز سے بات کرتے ہوئے جہانگیر خان کا کہنا تھا کہ سالگرہ سادگی کے ساتھ اپنے گھر والوں کے ساتھ مناتا ہوں ۔

اپنے کیریئر میں جہانگیر خان نے دس مرتبہ برٹش اوپن اور چھ مرتبہ ورلڈ اوپن سکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ ان کا 6 مرتبہ ورلڈ اوپن اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا ریکارڈ تو جان شیر خان توڑ چکے ہیں مگر ان کا 10 مرتبہ برٹش اوپن جیتنے کا ریکارڈ آج بھی برقرار ہے۔

جہانگیر خان کو اسکواش کی عالمی تنظیم ورلڈ اسکواش فیڈریشن کا آئندہ 4 سال کے لئے اعزازی صدر ر ہے، اس سے قبل بھی اسکواش کی عالمی تنظیم کے اعزازی صدر کے طور پر اپنی خدمات سر انجام دے چکے ہیں واضح رہے کہ جہانگیر خان انٹرنیشنل اسکواش سرکٹ میں ایک ناقابل شکست کھلاڑی تصور کیے جاتے تھے جب کہ ان کے حوالے سے یہ بھی مشہور ہے کہ انہوں نے مسلسل 555 میچز میں کامیابی کو اپنے گلے لگا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer