عین رخصتی کے وقت دولہا،دلہن اور والد گرفتار

عین رخصتی کے وقت دولہا،دلہن اور والد گرفتار


لاہور( 24نیوز )عین رخصتی کے وقت دولہا،دلہن اور والد کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس تھانہ سٹی شاہ کوٹ نے چھاپہ مارکر 9سالہ لڑکی سے22 سالہ لڑکے کی شادی روک دی، 9 سالہ کمسن دلہن والدسمیت رخصتی سے قبل گرفتار، دولہا کا والد موقع سے فرار ہوگیا۔

باراتیوں کو کھانا کھائے بغیر ہی گھر واپس لوٹنا پڑا۔ ایک ماہ قبل وارڈ 15 کے 22 سالہ راشد کی اپنے ہی محلہ کی 9 سالہ لڑکی رباب سے نکاح ہوا تھا۔ رخصتی  اتوار کو ہونا تھی، ابھی دولہا بارات کے ہمراہ دلہن کے گھر پہنچا ہی تھا کہ پولیس نے چھاپہ مار کر دولہا راشد، دلہن رباب اسکے والد بابر علی کو گرفتار کرلیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سینکڑوں افراد موقع پر جمع ہوگئے۔ پولیس نے تینوں افراد کے خلاف کارروائی شروع کر دی، نکاح خواں کی تلاش بھی شروع کر دی۔