فیکٹری میں جنریٹر کا دھواں بھرنے سے 3مزدور جاں بحق

فیکٹری میں جنریٹر کا دھواں بھرنے سے 3مزدور جاں بحق


کراچی ( 24نیوز ) کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں فیکٹری میں جنریٹر کا دھواں بھرجانے سے تین مزدور جاں بحق ہوگئے۔مزدو رضوان ،ارسلان اور رضا کی عمریں 22 سے 28 سال تھیں۔

شاہ فیصل کالونی نمبر دو میں واقع فیکٹری میں رات گئے بجلی نہ ہونے پر مزدور جنریٹر چلا کر سو گئے فیکٹری میں جنریٹر کا دھواں بھر گیا جس سے تینوں کی حالت غیر ہو گئی،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور مزدورں کوہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹر نے تینوں مزدوروں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونیوالے تینوں مزدو محمد رضوان ،ارسلان اور رضا کی عمریں 22 سال سے 28 سال کے درمیان تھی ،تینوں کی لاشوں کو قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ۔