ملائیشین وزیراعظم مہاتیر بھی عمران خان کے نقش قدم پر چل نکلے

ملائیشین وزیراعظم مہاتیر بھی عمران خان کے نقش قدم پر چل نکلے


کوالالمپور(24نیوز) ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد بھی عمران خان کے نقش قدم پر چل نکلے ہیں، جن کا کہنا ہے کہ لیڈروں کا اپنے ابتدائی وعدوں سے مکرنا کوئی بہت بڑی بات نہیں، کیونکہ کبھی کبھار فرشتے بھی غلطیاں کرجاتے ہیں۔

دی اسٹار کی ایک رپورٹ کے مطابق حکمران جماعت پکاتن ہراپن کی صدارتی کونسل میٹنگ کے بعد مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ 'کبھی کبھار لوگ غلطیاں کرجاتے ہیں اور پھر اپنی بات سے پیچھے ہٹ جاتے ہیں جب انہیں احساس ہوتا ہے کہ اسی میں عقلمندی ہے۔

انہوں نے کہا، کبھی کبھار، ہم غلط راستے پر چلے جاتے ہیں لیکن واپس اُسی وقت پلٹتے ہیں جب ضروری ہوتا ہے۔ ہم پرفیکٹ لوگ نہیں ہیں۔ مہاتیر محمد کے مطابق، 'اگرچہ ہم میں سے بہت سے لوگ فرشتہ ہیں، فرشتے بھی غلطیاں کرتے ہیں، لہذا جب فرشتے غلطیاں کرتے ہیں تو وہ واپس پلٹ جاتے ہیں۔ ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا ہے جب حکومتی پالیسیوں پر 'یوٹرن' لینے کے باعث انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

مزید اہم خبریں جانئے: https://www.youtube.com/channel/UCcmpeVbSSQlZRvHfdC-CRwg/videos

وقار نیازی(Waqar Niazi)

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔