عمران خان کی کراچی میں انٹری، کاروبار میں برکت آگئی

عمران خان کی کراچی میں انٹری، کاروبار میں برکت آگئی


کراچی (24 نیوز ) وزیر اعظم کے دورہ کراچی نے اسٹاک ایکس چینج کی مندی ختم کر دی، ہنڈرڈ انڈیکس سات سو سے زائد پوائنٹ بڑھ گیا، کاروبار بھی تیزی آگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ہفتے کے پہلے روز کاروبار کا آغاز ہی ہنڈرڈ انڈیکس میں تین سو پوائنٹ کے اضافے پر ہوا، خریداری میں اضافے سے ٹریڈنگ کے دوران تیزی میں بھی اضافہ ہوتا رہا،  کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس سات سو سینتیس پوائنٹ کے اضافے سے انتالیس ہزار دو سو ننانوے پر بند ہوا. کل تین سو چھپن کمپنیوں کے شئیرز کا کاروبار ہوا، دو سو بیالیس کی قیمت میں اضافہ اور ترانوے کی قیمت میں کمی ہوئی.

دوسری جانب شئیرز کی خریداری میں بھی 20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مجموعی طور پر پندرہ کروڑ اکتالیس لاکھ شئیرز کا کاروبار ہوا، شئیرز کی مجموعی مالیت میں ایک سو چوبیس ارب انیس کروڑ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔