کراچی سرکلر ریلوے خالی کریں، قبضہ مافیا کی شامت آگئی

کراچی سرکلر ریلوے خالی کریں، قبضہ مافیا کی شامت آگئی


کراچی(24نیوز)  سرکلرریلوے کے ٹریک پر تجاوزات کو ہٹانے کیلئے ایک دن کی مہلت دیدی گئی، ٹریک کی صفائی کیلئے آپریشن اب کل شروع ہوگا۔

شہر قائد میں سرکلر ریلوے کی بحالی، ریلوے انتظامیہ اور ضلعی حکومت کی جانب سے ریلوے ٹریکس پر قائم تجاوزات کے خاتمے کےلئے آپریشن کاآغازکل لیاقت آبادسےہوگا۔

جوائنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریلوے امتیاز صدیقی نے میڈیا سےگفتگوکرتے ہوئے کہاکہ غریب آباد ٹریک پر 1200 تجاوزات قائم ہیں، فرنیچر مارکیٹ والوں کو آج ایک دن کی مہلت دی گئی ہے، کل سے باقاعدہ تجاوزات کے خاتمے کی مہم شروع کی جائے گی۔دکاندار کہتے ہیں کہ سرکلر ریلوے کی بحالی اچھا اقدام ہے مگر کاروبار کے لیے کوئی متبادل فراہم کی جانی چاہئے، ہزاروں افراد بیروزگار ہورہے ہیں۔ 

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کرنے کے لئے ریلوے ٹریک سے تجاوزات کے خلاف آپریشن آج شروع نہیں کیاجاسکا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔