"کوئی ہمیں بھی بارش سے بچائے"


اسلام آباد(24نیوز) سرد موسم کسی کے لیے تفریح کا پیغام لاتا ہے تو یہی سرد موسم کھلے آسمان تلے جھگیوں میں زندگی گزانے پر مجبور افراد پر بھاری پڑتا ہے

سہانا موسم اور رم جھم پھوار، جھونپڑیوں میں رہنے والوں کیلئے ہیں مسئلے ہزار، جھگیوں میں زندگی بسر کرنے والے طبقے کے لیے سرد موسم میں باران رحمت زحمت بن جاتی ہے جب جھونپڑیوں سے ٹپکتا پانی بستروں کو گیلا کر دیتا ہے۔

سرد موسم میں جھونپڑیوں میں بسنے والے جہاں مضبوط چارد یواری سے محروم ہیں وہیں گیس پانی بجلی اوردیگر سہولیات نہ ہونے کے باعث مشکلات کا شکار ہیں،چولہا جلانے کے لیے استعمال ہونے والی لکڑی بارش متاثر ہو تو کھانا پکانے میں رکاوٹیں حائل ہوجاتی ہیں۔

جھگیوں کے اطراف میں کھڑا پانی اور کیچڑ تمام افراد کو جھونپڑیوں تک ہی محصورکر دتیا ہے،جس کے باعث یہ لوگ بارش تھم جانے کی دعائیں کرتے نظر آتے ہیں۔

وقار نیازی(Waqar Niazi)

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔