بھارت مسلسل سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے، فروغ نسیم

بھارت مسلسل سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے، فروغ نسیم


اسلام آباد ( 24 نیوز ) وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ دریائے جہلم اور چناب پر بھارت کے 60 آبی منصوبے پاکستان کیخلاف سازش ہیں، سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ریٹائرڈ ظہیرالسلام کہتے ہیں تیسری جنگ عظیم ہوئی تو پانی کے معاملے پر ہوسکتی ہے.

اسلام آباد میں پانی مستقبل میں خطے میں جنگ اورامن کےموضوع پر کانفرنس کا انعقاد ہوا جس سے خطاب میں وزیرقانون فرغ نسیم نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان پانی کا تنازع 1948 سے چلا آ رہا ہے، دونوں ممالک میں سندھ طاس معاہدہ ہوا لیکن بھارت معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

کانفرنس سے خطاب میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ریٹائرڈ ظہیر اسلام کاکہنا تھاکہ پاکستان کے لیے پانی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے،  اگر تیسری جنگ عظیم ہوئی تو پانی کے مسئلے پر ہوگی، جس کا آغاز جنوبی ایشیا سے ہوگا۔

کانفرنس میں شرکا کو بریفنگ دیتے ہوئے چئیرمین واپڈا نے بتایا کہ اگلے ماہ مہمند ڈیم کا افتتاح کیا جا رہا ہے جبکہ بھاشا ڈیم پر کام کا آغاز اگلے سال جون میں ہوگا۔