نئے قرضوں میں پی ٹی آئی نے ن لیگ کو پیچھے چھوڑ دیا

نئے قرضوں میں پی ٹی آئی نے ن لیگ کو پیچھے چھوڑ دیا


اسلام آباد(24نیوز) تحریک انصاف کی حکومت نے نیاقرض لینے میں مسلم لیگ (ن) کو بھی مات دے دی۔ ہر ماہ 383 ارب روپے کا نیا قرض لیا جو سابق حکومت کے آخری سال کی اوسط سے 33 فیصد زیادہ ہے۔ حکومت کے قرضے 258 کھرب روپے سے تجاوز کر گئے۔

 اسٹیٹ بینک کے مطابق اکتوبر کے اختتام پر وفاقی حکومت کے قرضوں کا مجموعی حجم 258کھرب 40 ارب روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، اندرونی قرضے171 کھرب 60 ارب 10 کروڑ روپے اور بیرونی قرضے 86 کھرب 79 ارب 30 کروڑ روپے ہیں۔

اگست سےاکتوبر تک تین ماہ میں وفاقی حکومت نے 11 کھرب 49 ارب روپے کے نئے قرضے لیے۔ 6 کھرب 99 ارب روپے کےقرضے مقامی ذرائع سے لیے گئے جبکہ بیرونی قرضوں میں 4 کھرب 50 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

سعودی عرب سے قرض میں ملنے والے ایک ارب ڈالراس میں شامل نہیں کیونکہ انکی وصولی نومبر میں ہوئی تھی، پی ٹی آئی سے قبل نگران حکومت نے دو ماہ میں 610 ارب روپے کے نئے قرضے لیے تھے،مسلم لیگ ن نے آخری مالی سال میں اوسطا ہرماہ287ارب روپے قرض لیا تھا۔

مزید اہم خبریں جانئے: https://www.youtube.com/channel/UCcmpeVbSSQlZRvHfdC-CRwg/videos

وقار نیازی(Waqar Niazi)

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔