ملک گیر انسداد پولیو مہم کا آغاز

ملک گیر انسداد پولیو مہم کا آغاز


اسلام آباد ( 24 نیوز ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم آگے بڑھے اور پولیو کے خاتمے کی ذمہ داری لے۔

انسداد پولیو مہم پر وزیراعظم عمران خان نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے۔ قوم آگے بڑھے اور پاکستان کو پولیو فری ملک بنانے کی ذمہ داری لے۔ ایسا کرنے سے ہی پاکستان سے پولیو کاخاتمہ ممکن ہے۔