نیب افسران کی موجیں ختم ۔ ۔ ۔

نیب افسران کی موجیں ختم ۔ ۔ ۔


اسلام آباد(24نیوز) روزانہ موبائل فون استعمال کرنے والے دن بھر ملاقاتیں کرنے والے نیب افسران  کی موجیں ختم، چیئرمین نیب ریٹائرڈ جسٹس جاوید اقبال نے قومی احتساب بیورو میں بہتری کے لیے نئی ایس او  پی متعارف کروا دی۔

چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے احکامات جاری کرتے ہوئے ڈیوٹی کے دوران نیب افسران کے موبائل فون استعمال کرنے اور دفتری اوقات میں پرائیویٹ مہمانوں سے ملاقات پر پابندی لگا دی لیکن صرف سرکاری کام کے سلسلے میں ہی ملاقات ہوسکے گی۔

چیئر مین نیب کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق گریڈ اٹھارہ کے افسران کے لئے یونفارم پہننا لازمی قراردے دیا گیا جبکہ نیب افسروں کی حاضری کو یقینی بنانے کے لئے بائیومیٹرک نظام پر عمل درآمد بھی شروع کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

چیئرمین نیب جاوید اقبال نے نیب افسروں پر اعلیٰ شخصیات سے ملاقاتوں پر پہلے ہی پابندی عائد کررکھی ہے۔

مزید اہم خبریں جانئے: https://www.youtube.com/channel/UCcmpeVbSSQlZRvHfdC-CRwg/videos

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔