کشمیریوں کو انکے حقوق کب ملیں گے؟



(24 نیوز) انسانی حقوق کے عالمی دن پر مشال ملک نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے پوچھنا چاہتی ہوں کشمیریوں کو کب حقوق ملیں گے ، سات ہزار سے زائد لوگ اس وقت تک کشمیر میں نابینا ہو چکے ہیں ، انہیں ان کی آنکھیں کب ملیں گی؟

ویڈیو پیغام میں کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کی سب سے بڑی خلاف ورزی کشمیر میں ہو رہی ہے، سات ہزار سے زائد لوگ  کشمیر میں نابینا ہو چکے ہیں، انہیں ان کی آنکھیں کب ملیں گی، انہیں کب سکون اور آزادی ملے گی؟  دنیاکو ان سوالات کے جوابات دینا ہوں گے۔

 اقوامِ متحدہ کی رپورٹ نے دنیا کے سامنے بھارت کو بے نقاب کر دیا ہے ،  اب دیکھنا یہ ہے کہ اس رپورٹ پر عمل درآمد  کب ہو گا۔