بارش کی پیش گوئی، سموگ کی لہر میں کمی کا امکان

بارش کی پیش گوئی، سموگ کی لہر میں کمی کا امکان


کراچی ( 24نیوز ) موسم کی رت بدلنے کوہے، محکمہ موسمیات نے کل سے شہر میں بونداباندی اورہلکی بارش کی پیش گوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق  کراچی میں ٹھنڈ بڑھنے کے دن آگئے، شہر قائد میں موسم کروٹ لینے کو تیار ہے، محکمہ موسمیات نے کل سے شہر میں بونداباندی اورہلکی بارش کی پیش گوئی کردی، بارش سے سموگ اور دھند میں نمایاں کمی سامنے آئے گی،ایران سے آنے والی مغربی ہواؤں سے سردی کی شدت بھی بڑھے گی۔

چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں کل سے ہلکی بارش یا بوندی باندی کے بھی امکانات موجود ہیں،ایران سے بلوچستان میں داخل ہونے والے سلسلےسے درجہ حرارت کم اور ٹھنڈ میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

  محکمہ موسمیات کے مطابق رات کے اوقات میں ٹھنڈ میں اضافے کا امکان ہے،صبح کے اوقات میں شہرکا درجہ حرارت کم سے کم14.3ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، شہر میں دھند چھانے سےحدنگاہ 4کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔