خودکش حملہ آور کی ہسپتال میں فائرنگ سے6افراد ہلاک

خودکش حملہ آور کی ہسپتال میں فائرنگ سے6افراد ہلاک


پراگ ( 24نیوز )چیک ریبپلک میں فائرنگ سے 6افرادہلاک دوزخمی ہوگئے،بعدمیں حملہ آورنے خود کوبھی گولی مار لی۔

تفصیلات کے مطابق وسطی یورپ کے ملک جمہوریہ چیک کے شہر اوسٹراوا کے علاقے میں مسلح حملہ آورنے ہسپتال میں گھس کرفائرنگ کردی، فائرنگ سے دوخواتین سمیت 6افرادہلاک اوردو زخمی ہوئے، پولیس کے پہنچنے پر42سالہ حملہ آورنے خود کوگولی مار کرخودکشی کرلی۔

پولیس کا کہنا ہے ابتدائی طورپرحملے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں، فائرنگ کا واقعہ ہسپتال کے ٹراما وارڈ میں ہوا،مسلح حملہ آور نے فائرنگ کے بعد خود کو گولی مار کرخودکشی کرلی۔