صحت دشمن عناصرکا مکروہ دھندہ بےنقاب

صحت دشمن عناصرکا مکروہ دھندہ بےنقاب


لاہور( 24نیوز ) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صحت دشمن عناصرکا ایک اور حربہ بے نقاب کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں بچوں کی زائد المیعاد اشیاء خورونوش کو دوبارہ پیک کرکے سپلائی کئے جانےکا انکشاف ہواہے،یہ دھندہ لاہورکے قریب دینہ ناتھ پھول نگر میں ہورہا تھا جس کو پکڑ لیا گیا،زائد المیعاد اشیا فروخت کرنے والے 2 گودام سیل , سامان کے تین تیار ٹرک ،23ہزار کلو نوڈلز ،4ہزار کلو مصالحہ جات اور 600کلو چاکلیٹ برآمد ہوئی۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی پنجاب عرفان میمن نے 24نیوز کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ شہری چیزوں کو خریدتے وقت ایکسپائری تاریخ کو اچھی طرح چیک کریں، ملاوٹ اور دھوکا دہی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی،کارروائی میںیامین گودام اور دین محمد گودام پر چھاپہ مار ایکسپائر نوڈلز، مصالحہ جات اور چاکلیٹ کا اسٹاک ضبط کرلیا گیا۔

پیرنٹس ایسوسی ایشن کے رہنما کاشف اسماعیل کاکہنا تھاکہ والدین بچوں کو خرید کردی جانے والی اشیا ء خود چیک کریں،ایکسپائری تاریخ والی کوئی چیز نہ خریدیں۔

فوڈ حکام کا کہنا تھا کہ زائدالمیعاد اشیاء خورونوش کی خرید و فروخت قانوناً جرم ہے، مدت استعمال ختم ہونے والی اشیاء انسانی صحت کے لیے مضر ثابت ہوتی ہیں،شہریوں کو اس حوالے سے چوکس رہنا ہوگا۔