بھارتی پارلیمنٹ میں شہریت کا متنازع بل منظور،عمران خان میدان میں آگئے

بھارتی پارلیمنٹ میں شہریت کا متنازع بل منظور،عمران خان میدان میں آگئے


اسلام آباد( 24نیوز ) بھارتی پارلیمنٹ میں شہریت سے متعلق متنازعہ بل منظور ہونے پروزیراعظم عمران خان نے شدید الفاظ میں مذمت کی،وزیراعظم نے کہا یہ "ہندو راشٹرا" کے توسیع پسندانہ منصوبے کا حصہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق مودی کےعزائم ایک ایک کرکےسامنےآنےلگے، بھارتی پارلیمنٹ نے شہریت سے متعلق متنازعہ بل منظور کرلیا، جس پر وزیراعظم عمران خان بھی خاموش نہیں رہے، اپنے ٹویٹ میں بھارتی قانون سازی کی شدید مذمت کی، وزیراعظم عمران خان کا کہناتھا کہناتھا کہ یہ "ہندو راشٹرا" کے توسیع پسندانہ منصوبے کا حصہ ہے۔

ٹویٹ میں کہناتھا کہ ہم بھارتی لوک سبھا میں شہریت سے متعلق متنازعہ قانون سازی کی مذمت کرتے ہیں،متنازع بل انسانی حقوق اور دو طرفہ معاہدوں کی مکمل خلاف ورزی ہے،یہ آرایس ایس کے ہندو راشٹریہ کا ایک حصہ ہے, وزیراعظم عمران خان کا مزید کہناتھا کہ فاشسٹ مودی سرکار منصوبے کے تحت پروپیگنڈہ کررہی ہے.