"جرمنی میں طلباء و محققین کیلئے مواقع" کے موضع پر سیمینار کا انعقاد



اسلام آباد(24 نیوز)بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے زیر اہتمام "جرمنی میں طلباء و محققین کیلئے مواقع" کے موضوع پر ایک روزہ سیمینارکا انعقاد کیا گیا۔ 

سیمینار میں جرمین سفیر  نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔سیمینار سے خطاب میں جرمن سفیر نے کہا کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان گزشتہ 7 دہائیوں سے مضبوط تعلقات ہیں، دونوں طرف سے مختلف شعبوں میں مثالی تعاون ہورہا ہے۔ ان کی حکومت پاکستانی طلبا کیلئے تعلیم کے بہتر مواقعوں کی فراہمی اور ان کی تدریسی و فنی استعداد کار کو بہتر سے بہترین بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ جرمنی میں 90 ہزار کے قریب پاکستانی معاشرے کا اہم حصہ ہیں۔ انہوں نے پاکستان کو وسائل سے مالا مال ملک قرار دیا اور کہا کہ معیشت کے استحکام اور گورننس میں مزید بہتری کی غرض سے دونوں ممالک دوطرفہ تعاون کے لیے کوشاں ہیں۔

تقریب سے صدر جامعہ ڈاکٹر احمد یوسف اور جرمن فرسٹ سیکرٹری کیھترین نے بھی خطاب کیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer