وفاقی کابینہ اجلاس میں حکومتی وزراء کی بحث وتکرار

وفاقی کابینہ اجلاس میں حکومتی وزراء کی بحث وتکرار


اسلام آباد ( 24نیوز )کابینہ اجلاس میں بجلی کے اضافی بلوں پرمرادسعید نے وزیرتوانائی عمرایوب کےسامنے سوالوں کا انبارلگادیے، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ارکان نے مریم نوازکےبیرون ملک جانےکی مخالفت کردی۔

ذرائع کےمطابق کابینہ اجلاس میں بجلی کے اضافی بلوں پرمرادسعید اور عمرایوب ایک بارپھر آمنےسامنےآگئے, مرادسعیدنےاضافی بلوں کےمعاملےپروزیرتوانائی عمرایوب کےسامنے سوالات کاانبارلگادیا, مرادسعید نےکہابجلی کےاضافی بلوں پرعوام ہم سےپوچھتےہیں,انھوں نےکہابجلی کی تقسیم کارکمپنیاں بھی مہنگےیونٹس کی ذمہ دارحکومت کوٹھہراتی ہیں.

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ارکان نے مریم نوازکےبیرون ملک جانےکی مخالفت کی,وفاقی وزیرفیصل واوڈانےکہا مریم نوازکےمعاملےکوہرفورم پرچیلنج کریں گے, وزیراعظم نےفیصل واوڈاکی تجویز سے اتفاق کیا اور کابینہ ارکان نےبیان کی حمایت کی۔

کابینہ اجلاس کےبعدمیڈیابریفنگ میں معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے سیاسی مخالفین پر جم کر تنقید کی، کہا بیرون ملک بیٹھ کرپاکستانی قانون کا مذاق اڑایاجاتاہے،سزایافتہ افراد میڈیاپرآکروکٹری کا نشان بناتے ہیں۔

معاون خصوصی برائےاطلاعات نےکہاحکومت کی جانب سےریلیف عوام تک نہیں پہنچ رہا,کابینہ اجلاس میں عوام کو درپیش مسائل کےحل میں کھڑی رکاوٹیں دورکرنےکیلئےاہم فیصلے کئےگئے۔