موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا

موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا


کراچی( 24نیوز )شہرقائد سمیت سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا،سندھ کے نجی اور سرکاری اسکولز میں 20دسمبر سے 31دسمبر تک تعطیلات ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق شہرقائد سمیت سندھ بھر میں موسم سرما کی تعطیلات کا علان کردیا گیا، سندھ کے نجی و سرکاری اسکولوں میں 20 دسمبر سے 31 دسمبر تک تعطیلات ہونگی، فیصلے کا اطلاق تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں پر ہوگا،نئے سال میں 15 سرکاری چھٹیاں ہوں گی جب کہ 23 اختیاری تعطیلات بھی لی جا سکیں گی.

علاوہ ازیں لاہور میں بھی موسم سرما کی چھٹیاں  24 سے 31 دسمبر تک متوقع ہیں،یکم جنوری2020 کو تمام تعلیمی ادارے دوبارہ کھولیں گے۔