کراچی ٹیسٹ کیلئےسیکورٹی پلان جاری

کراچی ٹیسٹ کیلئےسیکورٹی پلان جاری


کراچی(24 نیوز) سری لنکا کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان میں دوسرا میچ پندرہ دسمبرسے کراچی میں شروع ہوگا جس کا سیکورٹی پلان جاری کردیا گیا ہے۔

کراچی میں 15 دسمبر کو ہونے والے ٹیسٹ میچ کا سیکیورٹی پلان مکمل کرلیا گیا ۔ اس سلسلے میں ڈی آئی جی ایسٹ، ایس ایس پی ایسٹ، ڈی آئی جی ٹریفک ،کمشنر کراچی اور رینجرز حکام کا سیکیورٹی پر اجلاس ہوا ۔ ڈی آئی جی ایسٹ کے مطابق پی ایس ایل طرز پر سیکیورٹی پلان مرتب کیا گیا ہے۔ ڈھائی ہزار پولیس نفری میچ کی سیکیورٹی پر تعینات کی جائے گی۔

شائقین کرکٹ کو شٹل سروس کے ذریعے اسٹڈیم پہنچایا جائے گا، میچ سے دو روز قبل فل ڈریس ریہرسل کی جائے گی ۔ اسٹیڈیم کے اندر کی سیکیورٹی رینجرز کے پاس اور باہر پولیس فرائض انجام دے گی، ڈی آئی جی ایسٹ کے مطابق دو سو سے زائد خواتین اہلکار بھی سیکورٹی پر معمور ہوں گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer