لاہور: زینب قتل کیس کی سماعت آج کورٹ لکھپت جیل میں کی جائے گی


لاہور (24 نیوز) زینب قتل کیس کی سماعت آج کورٹ لکھپت جیل میں کی جائے گی۔ ملزم عمران علی کودوران سماعت مقدمہ کی نقل بھی فراہم کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق قصور واقعہ میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی سات سالہ بچی زینب کا ملزم پولیس کی حراست میں ہے۔ کیس کی سماعت آج لاہور میں کورٹ لکھپت جیل میں کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھئے: نیب اور پنجاب حکومت آمنے سامنے آگئے

ذرائع کے مطابق سماعت کے دوران ملزم کو مقدمہ کی کاپی بھی فراہم کی جائے گی۔ کورٹ لکپھت جیل میں سماعت کے لیےانتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ عدالت میں پولیس نے زینب قتل کیس کا چالان پیش کیا تھا۔