فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کی نیندیں حرام کررکھی ہیں: فیصل سبزواری


کراچی (24 نیوز) متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما فیصل رضا سبزواری نے کہا ہے کہ فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کی نیندیں اڑا کر رکھ دی ہیں۔ 6امیدواروں کے نام شارٹ لسٹ کیے گئے تھے۔ لیکن فاروق ستار نے شرائط رکھ دیں۔

بہادر آباد میں صبح سویرے پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ دو شرائط ہیں جن پر بات کی جا رہی تھی۔ آج رات بھی ہمیں بلایا گیا تھا مگر رابطہ کمیٹی کے کچھ اراکین کی طبعیت خراب تھی جس کے باعث ہم وہاں نہیں جا سکے۔

یہ بھی پڑھئے:ایم کیو ایم اختلافات، فاروق ستار نے آئینی جنگ کا اعلان کر دیا

ان کا کہنا تھا کہ عامر خان نے آج دوپہر دو بجے بہادر آباد پر رابطہ کمیٹی کے اراکین کو اجلاس کے لیے طلب کیا ہے۔ فاروق ستار کو پیغام بھیجا گیا کہ آپ آ جائیں۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں ایم کیو ایم میں سینیٹ الیکشن میں ٹکٹوں پر اٹھنے والا تنازعہ حل نہیں ہو سکا۔ دونوں دھڑوں کے رہنما پے در پے پریس کانفرنسز کیے جا رہے ہیں۔ معاملات طے ہو پائیں گے یا نہیں اس حوالے سے کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا۔