شام میں بمباری;عورتوں، بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق

شام میں بمباری;عورتوں، بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق


ادلب(24نیوز) شام میں بمباری، شہری آبادیاں اور بچے بری طرح متاثر ہونےلگے۔ دو بچوں کو اٹھائے بھاگنے والے شامی شہری کی وڈیو وائرل ہوگئی۔ ہلاکتوں اور ویڈیو کے حوالے سے صارفین سراپا احتجاج بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق ادلب کا علاقہ تین برس سے  میدان جنگ بن چکا ہے۔ جس میں بچوں کی بہت بڑی تعداد متاثر ہو رہی ہے، سوشل میڈیا پر ایک شہری کی فوٹیج وائرل ہو گئی جو بمباری کے وقت اپنے دو بچوں کو اٹھائے دیوانہ وار بھاگ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: طالبان کمانڈر خان سید سجنا 9 ساتھیوں سمیت مارا گیا

سوشل میڈیا پر جنگ میں شہری ہلاکتوں اور اس ویڈیو کے حوالے سے صارفین کی ایک بڑی تعداد سراپا احتجاج ہے۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے تباہ حال عمارتوں میں ملبے کے ڈھیروں سے زخمی بچوں کو نکالا جا رہا ہے۔

شامی فوج کی گزشتہ روز کی بمباری میں عورتوں اور بچوں سمیت سات افراد ہلاک ہوئے جبکہ بچے زخمی بھی ہوئے۔ ادلب کا یہ علاقہ گزشتہ تین برس سے میدان جنگ بنا ہوا ہے، جہاں خاک و خون کا کھیل جاری ہے۔