پیرحمیدالدین سیالوی نے نظام الدین کا سیاست چھوڑنے کا فیصلہ واپس کرا دیا


سرگودھا (24 نیوز) سجادہ نشین سیال شریف پیر حمیدالدین سیالوی نے کہا ہے کہ میں نے نظام الدین سیالوی کو سیاست چھوڑنے کا فیصلہ واپس لینے کا کہہ دیا ہے۔ نظام الدین سیالوی آئندہ انتخابات میں حصہ لیں گے۔

پیر سیالوی کا اپنے جاری کردہ ایک وڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ میں نے نظام الدین سیالوی کو سیاست چھوڑنے کا فیصلہ واپس لینے کا کہہ دیا ہے۔ نظام الدین سیالوی آئندہ انتخابات میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میرا پیغام تمام افراد کے لیے ہے۔

یہ بھی پڑھئے:نظام الدین سیالوی نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا

واضح رہے کہ تین روز قبل مستعفی ممبر صوبائی اسمبلی نظام الدین سیالوی نے سیاست سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے فیصلہ سجادہ نشین پیر سیال شریف حمیدالدین سیالوی پر چھوڑ دیا تھا۔

اس حوالے سے پیر حمید الدین نے فیصلہ ان کے اعلان کے خلاف دیتے ہوئے اپنا ویڈیو بیان جاری کیا۔ جس میں انھوں نے واضح کیا کہ نظام الدین کا سیاست چھوڑنے کا فیصلہ واپس کرا دیا ہے اور وہ آئندہ انتخابات میں حصہ لیں گے۔