ریاض(24نیوز) پاکستان اور سعودی عرب بحریہ کی مشترکہ مشقوں کا آغاز ہو گیا، پا ک بحریہ کے پانچ جہازوں پر مشتمل بحری بیڑہ مشترکہ مشقوں میں شرکت کے لئے سعودی عرب پہنچ گیا۔
ضرور پڑھیں:پلوامہ حملہ،بھارتی حکومت کابھانڈا پھوٹ گیا
پا ک بحریہ کے پانچ جہازوں پر مشتمل بحری بیڑہ نسیم البحر سیریز کی مشترکہ مشقوں میں شرکت کے لئے سعودی عرب پہنچ گیا، جس کا شاندار استقبال کیا گیا۔
سعودی عرب پہنچنے والے پاکستانی بحری بیڑہ کی سربراہی کموڈور عدنان کر رہے ہیں۔ نیوی کے ہیلی کاپٹرز اور ایئر کرافٹ بھی ان مشقوں میں حصہ لیں گے.
ضرور پڑھیں:سٹاک ایکسچینج میں مندی برقرار
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پہلی بار مائن وار فیئر مشقیں بھی شامل کی گئی ہیں۔ سعودی ایسٹرن فلیٹ کمانڈر نے پاکستان نیوی کے افسران کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔ جس میں سعودی نیول فورس کے سینئر افسروں نے بھی شرکت کی ۔