پرنس فلپ نے ڈرائیونگ سے توبہ کر لی

پرنس فلپ نے ڈرائیونگ سے توبہ کر لی


لندن ( 24نیوز )پرنس فلپ نے ڈرائیونگ سے توبہ کر لی، 97 سالہ پرنس فلپ اب مزید گاڑی نہیں چلائیں گے، پرنس فلپ نے اپنا ڈرائیونگ لائسنس سرنڈر کر دیا۔

پرنس فلپ ملکہ برطانیہ کے شوہر ہیں. چند ہفتے قبل پرنس فلپ کو نارفولک کے علاقے میں حادثے کے بعد پولیس نے احتیاط برتنے کی ہدایت دی تھی، حادثے میں زخمی ہونے والی خاتون سمیت دیگر افراد سے معذرتی خط لکھنے کے بعد پرنس نے ڈرائیونگ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ترجمان بکھنگھم پیلس ڈوک آف ایڈنبراہ پرنس فلپ نے پولیس کو اپنا لائسنس سرنڈر کروا دیا۔

یادر رہے برطانیہ میں ٹریفک کے قوانین بہت سخت ہیں چھوٹی سے چھوٹی غلطی بھی برداشت نہیں کی جاتی ہے،جو ڈرائیونگ پر غلطی کرتا ہے اسے چالان تھمایا جاتا ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer