لڑکی پانڈا انکلیو میں جا گری، ویڈیو وائرل

لڑکی پانڈا انکلیو میں جا گری، ویڈیو وائرل


بیجنگ (24نیوز)چین میں پانڈا انکلیو میں لڑکی اچانک جا گری، ریسکیو اہلکاروں نے بڑی مشکل سے لڑکی کو باہر نکالا۔

تفصیلات کے مطابق چین میں چڑیا گھر کی سیر کے لئے آنے والی کمسن لڑکی اچانک پانڈا انکلیو میں جاگری، حادثاتی طور پر گرنے والی لڑکی کو ریسکیو کرنے کی ڈرامائی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی،موقع پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے فوراً کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کوایک چھڑی کی مدد سے باہر نکالا، تین پانڈے کمسن لڑکی کی طرف بڑھے،مگر انہوں نے اس پر حملہ نہیں کیا۔

مارےخوف کےلڑکی نے چیخنا، چلانا شروع کردیا، عین اسی وقت سکیورٹی اہلکار موقع پر پہنچے اور باحفاظت لڑکی کو اوپر کھینچ لیا، اس موقع پر لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔