حج مزید مہنگا ہوگا وفاقی وزیر نے خبر دار کردیا

حج مزید مہنگا ہوگا وفاقی وزیر نے خبر دار کردیا


اسلام آباد( 24نیوز )حج مزید مہنگا ہوگا،وفاقی وزیر نے خبر دار کردیا۔

وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ سعودی وزارت حج کی خواہش ہے کہ تمام ممالک حج تین سے چار سال میں بتدریج نجی شعبے کو منتقل کریں، آئندہ چند برس میں حج مزید مہنگا اور نجی شعبے کے تحت ہی ممکن ہوسکے گا۔ ان کی حج پرائیویٹائز کرنے کی بات ماننا پڑے گی۔

وزیر مذہبی امور نے کہا کہ مدینہ کی ریاست میں حج عمرہ مفت نہیں ہوتا، حج اخراجات میں اب کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔حج سبسڈی کی سمری وفاقی کابینہ میں پیش کی گئی اور اس کے حق میں دلائل بھی دیے تھے تاہم کابینہ نے حج سبسڈی پر اتفاق نہیں کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا بدحال معیشت میں سبسڈی دینے پر ان کا دل نہیں مانتا، مسلم لیگ (ن) نے الیکشن کی وجہ سے سبسڈی دی تھی۔

نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے سبسڈی کو جائز قرار دیا تھا اور انہوں نے مرحلہ وار سبسڈی ختم کرنے کی تجویز دی تھی۔سعودی حکومت نے دنیا بھر کے لیے حج اخراجات میں اضافہ کیا اور اُسے اخراجات میں کمی کا نہیں کہیں گے، سعودی ولی عہد سے بھی اخراجات میں کمی کا مطالبہ نہیں کریں گے۔