امریکی ڈیموکریٹ سینیٹرکی رکن کاٹرمپ سےمقابلہ کرنیکااعلان

امریکی ڈیموکریٹ سینیٹرکی رکن کاٹرمپ سےمقابلہ کرنیکااعلان


واشنگٹن(24نیوز) امریکی ریاست میساچوسسٹس سےڈیموکریٹ سینیٹر الزبتھ وارین کا صدارتی انتخابات میں حصہ لینےکا اعلان  کردیا،ڈونلڈ ٹرمپ کا مقابلہ کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست میساچوسسٹس سے ڈیموکریٹ سینیٹر الزبتھ وارین نے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا،وہ 2020 میں ہونےوالےانتخابات میں امریکی صدر ٹرمپ کا مقابلہ کریں گی، سینیٹروارین قانون کی پروفیسربھی رہ چکی ہیں،انہوں نے دھاندلی کے نظام سے چھٹکارادلانےکاوعدہ کیا.

اُنھوں نے کہا کہ ایسی حکومت وجود میں آنی چاہیئے جو مختلف قسم کی راہیں تلاش کرے، ایسے راستے جو ہمارے اقدار کی صحیح ترجمانی کریں,صدارتی امیدوار کی دوڑمیں وارین کا مقابلہ بائیڈن، کمالاہیریس اور برنی  سینڈرز سےہونے کا امکان ہے۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER