زہریلی شراب پینےسے 90 افرادہلاک

 زہریلی شراب پینےسے 90 افرادہلاک


نئی دہلی(24نیوز) بھارت کے مختلف علاقوں میں زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعداد 90 ہو گئی، زہریلی شراب کےدھندے میں ملوث 30افراد گرفتارکرلئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی مختلف ریاستوں میں زہریلی شراب پینے سے 90 افراد ہلاک ہوگئےجبکہ 22 کی حالت تشویشناک ہے،اتر پردیش میں 64،اتر کھنڈ میں 26افراد ہلاک ہوئے، سہارن پور میں زہریلی شراب کےدھندے میں ملوث 30افراد گرفتارکرلئے گئے۔

ریاست اتر پردیشن اور اترکھنڈ میں زہریلی شراب پینےسے ہلاکتوں کے واقعات پیش آئے،دونوں ریاستوں کی مختلف ہسپتالوں میں 32 افرد زیرعلاج ہیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

زہریلی شراب سے ہلاکتوں کے واقعے کے بعد پولیس نے اترپردیش کے شہر سہارن پور میں کارروائی کرتے ہوئے شراب کے کاروبار سے وابستہ 30 افراد کو گرفتار کرلیا۔

سہارن پور کے ایس ایس پی کے مطابق تین مختلف تھانوں میں 25 مقدمات درج کرتے ہوئے 400 لیٹر غیرقانونی شراب برآمد کرلی گئی ہے اور زہریلی شراب کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔