35 جوڑے شادی کے بندھن میں بندھ گئے

35 جوڑے شادی کے بندھن میں بندھ گئے


 گوجرانوالہ( 24نیوز )گوجرانوالہ میں اجتماعی شادی کی تقریب میں 35 جوڑے شادی کے بندھن میں بندھ گئے،دولہے راجا بینڈ باجے کے ساتھ شاہانہ انداز سے دلہنیالینے پہنچے ۔دولہا دلہن کے والدین او ر رشہ داروں نے بھی شرکت کی ۔

باراتیوں کی بھرپور مہمان نوازی کی گئی۔والدین بھی خوش دکھائی دیے۔منتظمین کہتے ہیں اسی جذبے کے ساتھ ہر غریب بیٹی کی شادی کرائیں گے ،دلہنوں کو جہیز اور شرکاء کی دعاؤں کےساتھ رخصت کیا گیا ۔

غریب والدین کا کہنا تھا تقریب کے منتظمین کی وجہ سے بیٹیوں کی شادی کا فرض ادا کرسکے ۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer